اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشنʼاپٹما اوگراکی جانب سے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کے اخراجات کے تعین کے طریقۂ کار کو چیلنج کرتے ہوئے اپریل 2015 سے جون 2022 تک صارفین پر عائد کیے گئے اخراجات، گیس کے غیر محسوب نقصانات (یو ایف جی) کی وصولیوں اور قیمتوں کے حساب کتاب کے آزادانہ آڈٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔