کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے جعل سازی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، سنیچنگ اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل خیر محمد نے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالکریم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعل سازی سے تیار کردہ مختلف اشیا، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔