امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر ملحقہ خطوں میں علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرتا رہا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ علاقائی تنازعات اور جغرافیائی سیاسی تنازعوں کے پاکستان کی قومی سلامتی، معیشت اور معاشرے پر گہرے اور دیرپا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
طلبہ سے گفتگو کے دوران افغانستان، دہشت گردی، بارڈر مینجمنٹ، معیشت اور پاکستان کی علاقائی پالیسیوں جیسے موضوعات کا احاطہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیلاب اور دیگر موسمیاتی تغیرات کے باعث مسلسل خطرات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بحرانوں اور چیلنجز سے گزرنے کے باوجود پاکستانی قوم نے غیر معمولی استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔