• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں مجبوری میں ایمرجنسی لگانی پڑی، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مجبوری میں ایمرجنسی لگانی پڑی، آئے روز دھمکیاں اور لانگ مارچ کیے جا رہے تھے۔

گوجرانوالہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دھرنوں سے پورے ملک کا نظام مفلوج ہوتا ہے، سہیل آفریدی کو کہا صوبے کو جو وسائل چاہئیں فراہم کریں گے، خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوش حالی کے لیے حاضر ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ماضی کی تاریخ بھیانک ہے، سابق وزیر اعلیٰ کو کہا دہشت گردی کے خلاف مل کر چلیں، اس بار انہوں نے خون ریزی کا منصوبہ بنایا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی جنگ کے اثرات پورے خطے پر ہیں، مذاکراتی کمیٹی نے دن رات بیٹھ کر کوششیں کیں۔

قومی خبریں سے مزید