• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان مزاری، ہادی علی کیس، تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج برہم

ایمان مزار ی اور ہادی علی کیس میں تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد کے جج برہم ہوگئے۔

عدالت نے 3 نومبر کی اگلی سماعت پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کو طلب کرلیا جبکہ ایس پی اور ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے ریکارڈ آ جائے تو فیصلہ کرنے میں ایک منٹ نہیں لگاؤں گا، انہوں نے ہمیشہ ریلیف دیا ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کو بچانے کے بھی اقدامات کیے۔

وکیل علیم عباسی نے کہا کہ عدا لت نے اختیارات استعمال کرے اور عدلیہ کی آزادی کے لیے فیصلہ کرے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جواب دیا کہ انہیں کسی کی باتوں سے فرق نہیں پڑتا، کون کیا ہے اور کتنے پانی میں ہے، وہ سب جانتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید