• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدنیات کے حوالے سے قانون موجود ہے جس کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات میں صوبے کے عوام اور وسائل کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے قانون موجود ہے جس کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں، کے پی کے کے وسائل پر آئین کے مطابق وہاں کی عوام کا حق ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مزید ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں جن سے تناؤ بڑھے، ایسے اقدامات اور فیصلوں سے اجتناب برتنا چاہیے جس سے عوام کا نقصان ہو۔

قومی خبریں سے مزید