• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل ایک شخص کہتا تھا کہ فضل الرحمان کو مولانا کہنا گناہ ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل ایک شخص کہتا تھا کہ فضل الرحمان کو مولانا کہنا گناہ ہے، کل اسی پارٹی کے شخص نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ مولانا ان کے ساتھ ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ کل کے دشمن آج دوست ہونے چاہئیں، ساری دنیا میں ایسا ہوتا ہے لیکن اصولوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہتر ہوں گے، جب بھی موقع آیا فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کوئی جماعت بھی اپنی قسمت آزما سکتی ہے، مفادات کی سیاست کو ترک کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید