• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد ہی میری زندگی پر اثر انداز ہونے والی واحد شخصیت ہیں، اکشے کمار

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ میرے والد ہی میری زندگی پر اثر انداز ہونے والی واحد شخصیت ہیں۔

ایک شو کے دوران اکشے نے اعتراف کیا کہ وہ آج بھی اپنے والد کے سکھائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ امید ہے میرا بیٹا آرَو بھی ان سے یہ خوبی حاصل کرے گا۔

جب اکشے سے ان کے رول ماڈل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ میرے والد ہی واحد شخصیت ہیں جن کا میری زندگی پر اثر رہا ہے۔ میں نے ان کے تمام اصولوں اور ان کی سکھائی ہوئی تمام باتوں پر عمل کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ میرا بیٹا بھی یہ ایسا ہی کرے گا۔

اکشے نے اپنے بچوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کا بیٹا شہرت کی چکا چوند سے دور رہنا اور اپنی ایک الگ شناخت بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بالکل مختلف ہے۔ میرا مطلب ہے، وہ کسی کو یہ بھی نہیں بتانا چاہتا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔ وہ اپنی ایک الگ شناخت بنانا چاہتا ہے۔ اس لیے میں اسے ویسے ہی رہنے دیتا ہوں جیسا وہ رہنا چاہتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید