وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دامن کوہ سگنل پر سرکاری گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کا بیٹا مبینہ طور پر سرکاری گاڑی چلا رہا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔