• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی نور خان گوٹھ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود نیو کراچی نور خان گوٹھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 52سالہ محمد عثمان ولد مدد علی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاورں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق مقتول لیاری کا رہائشی تھا اور یہاں اپنے کسی عزیز کی خوشی میں شریک ہونے کے لئے آیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید