کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں ہونے والے تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی میں تینوں کپتانوں شاہین آفریدی،ہیری بروک اور کوشال مینڈس نے شرکت کی ۔شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بطور کپتان کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کر انا ٹارگٹ ہے ۔ ٹرائی سیریز میں سکواڈ کا کمبینیشن اچھا ہے، جیتنے کے لیے پر امید ہوں۔ ہیری بروک نے کہا کہ ہم ون ڈے میچز میں تسلسل سے جیتنا چاہتے ہیں ۔ کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کپتان ٹرائی سیریز سری لنکا کے لیے ایک اہم چیلنج ہوگی ۔شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس بابر اعظم پر کوئی دباؤ نہیں، وہ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔