• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی گورنر شپ نہیں مانگی، یہ پورا بلوچستان الاٹ کرچکے، کامران مرتضیٰ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ بخدا ہم نے کبھی حکومت سے گورنر شپ نہیں مانگی۔ یہ پورا بلوچستان الاٹ کرچکے ہیں میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا حالیہ بیان قابل افسوس ہے۔ گورنر راج سے متعلق ٹی ٹی پی اور مولانا فضل الرحمن کے بیانات ایک جیسے ہیں۔گورنر ہاؤس مولانا کے دل کے قریب رہا ہے ۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ نئے صوبوں کا بننا اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا یہ دو الگ چیزیں ہیں۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید