اوکاڑہ میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے ملزم کو حراست میں لیا۔
ملزم نے ایک شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔