عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لُک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے لیے 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ نیلے رنگ کے حسین لباس میں نظر آئیں۔
ان کی یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی خوب نظر آئیں۔
ٹیلر سوئفٹ کے لباس اور انداز کو دیکھ کر مداحوں نے فوراً ان کی تعریف کرنا شروع کردی۔
مداحوں کی بڑی تعداد ٹیلر سوئفٹ کو دیکھ کر انہیں ’سنڈریلا‘ کہنے لگی۔
مداحوں کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے ٹیلر سوئفٹ کا نیلے رنگ کا گاؤن بالکل کسی پریوں کی کہانی جیسا لگتا ہے۔