وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آج سوات کے لوگ یوم نجات منا رہے ہیں، پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے۔
سوات میں جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے صوبے کے دشمنوں کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا شکریہ، جنہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسترد کردیا۔ آج جلسے میں موجود عوام کا سمندر وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کر رہا ہے۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، سابقہ صوبائی حکومت میں صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی کہا کرتے تھے کہ میں ترقی کےلیے نہیں، بانی چیئرمین کی آزادی کےلیے آیا ہوں۔