• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کو تباہ کیا، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کو تباہ کیا۔

کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں غلام حسین پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر کا کہنا تھا کہ وسائل اور اختیارات پر قبضہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی صوبے کو 96 فیصد ریونیو دے رہا ہے، کچرا اٹھانے کا اختیار ٹاؤنز کے پاس نہیں۔ کم سے کم کچرا اٹھانے کا اختیار ٹاؤنز اور یوسیز کے اختیار میں ہونا چاہیے۔ کچرا اٹھانے کے نام پر بھی اربوں روپے کا بجٹ ہڑپ کرلیا جاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں 3 سال میں 242 پارکس بحال کیے۔ ہم نے روڈ سائٹ جنگل کا تصور دیا، سرکاری اسکولوں میں تعلیمی کارڈ شروع کیا۔

قومی خبریں سے مزید