• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے میں شرکت پر عمران خان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے میں شرکت کرنے پر اداکار عمران خان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

 چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کے لیے احتجاج میں شرکت پر بالی ووڈ اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا گیا، جبکہ ان کا اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ منسوخ کرنے کے لیے بھی وضاحت طلب کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں غیر ملکیوں کی رجسٹریشن سے متعلق ادارے ایف آر آر او نے عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کیا ہے۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج میں شرکت کی، جس کے لیے پولیس سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ احتجاج میں شرکت پر عمران خان اور دیگر مظاہرین کے خلاف غیر قانونی اجتماع کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

ادارے کے مطابق مقدمے کا اندراج یا عمران خان کی حراست الزامات کا حتمی ثبوت نہیں اور نہ ہی محض احتجاج میں شرکت او سی آئی کارڈ منسوخ کرنے کی خودکار بنیاد ہے۔

اس سے قبل 14 اکتوبر کو جاری کیے گئے نوٹس میں عمران خان کو 28 اکتوبر 2026 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عمران خان نے نوٹس کو ممبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مبینہ خلاف ورزیوں کی وجوہات نہیں بتائی گئیں اور نہ ہی اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاملے میں امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ 2025 اور شہریت ایکٹ 1955 کی دفعات زیرِ بحث ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید