• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری میڈیکل، ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیسوں میں 233 فیصد اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیسوں 200 فیصد سے زائدکا اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیسوں میں 233 فیصد اضافہ کیا ہے، یہ اقدام نئی داخلہ پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 2010ء یعنی گزشتہ 16 سالوں سے فیسوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا، اُس برس بھی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی، فیسوں میں اضافے کا اطلاق نئے داخلوں پر ہوگا۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے نئے تعلیمی سیشن 27-2026ء میں داخلہ لینے والے طلبہ 50 ہزار روپے جمع کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید