• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی مرکزی شوریٰ اجلاس، گورنر راج و ایمرجنسی کا نفاذ سر فہرست ایجنڈا

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ اجلاس میں خیبر پختونخوا گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کا معاملہ سر فہرست ایجنڈا رہا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور مستقبل کے سیاسی فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔ عوامی حقوق، منہگائی، بےروزگاری کے خلاف تحریک پر بھی غور کیا گیا۔

جنرل سیکریٹری جے یو آئی (ف) مولانا عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت آئین، قانون اور جمہوریت سے ماورا ہر اقدام کی مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے قومی بیانیے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

رہنما جے یو آئی ف علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ غیر جمہوری اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید