سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس پولیٹیکل کیپٹل نہیں، ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ تھوڑا یا زیادہ ملک میں اب ہر کسی کو کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی موجودہ کارکردگی کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو اور تھری بھی آئے گا، اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس پولیٹیکل کیپٹل نہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مزید گورنر راج، مارشل لا یا صدارتی نظام آتا نظر نہیں آرہا، ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے اگر کچھ تحفظات ہیں تو حکومت انہیں دور کرے۔ 90 یا 180 دنوں میں گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوتے نہیں دیکھ رہا۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر شپ کےلیے مجھے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ووٹ دیا، ن لیگ نے مجھے ووٹ نہیں دیا، ان کے ساتھ میرا دور دور تک تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئے ہیں۔