• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری IV میں مسلح ڈکیتی کا مقدمہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کردی

کراچی(مطلوب حسین ) شارع فیصل تھانہ کی حدود راشد منہاس روڈ پر واقع عسکری IV میں واقع فلیٹ میں مسلح ڈکیتی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، دو مسلح ملزمان نے فلیٹ میں داخل ہوکر اہل خانہ اور ملازمین کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے تھے،مقدمے کے متن کے مطابق مسماۃ سنجیدہ یعقوب نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اپنے شوہر اور بہن کے ہمراہ فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں، 14 اکتوبر کو دوپہر تقریباً ایک سے دو بجے کے درمیان وہ، ان کے شوہر، بہن اور ملازمین موجود تھے کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح افراد فلیٹ کے مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوگئے، دونوں ملزمان نے پستول نکال رکھے تھے اور اردو بول رہے تھے ، ایک ملزم اسلحہ لے کر ان کے قریب کھڑا رہا اور دوسرا گھر کے مختلف کمروں کی تلاشی لیتا رہا، مزاحمت کے خدشے کے باعث گھر میں موجود افراد کو خوف زدہ کرکے خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا،مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزمان تین طلائی چوڑیاں، دو لاکٹ، دوٹاپس،2 ہار، 3 انگوٹھیاں لوٹ کر لے گئے ، دس ہزار روپے شوہر، ان کی بہن اور گھر کے ملازمین سے موبائل فون بھی چھین لیئے، ملزمان واردات کے بعد گھر کے افراد کو کمروں میں بند کرکے فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید