• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن فراڈ کے متاثرہ شہری کو رقم واپس دلوائی گئی

کراچی( مطلوب حسین ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) کراچی نے مبینہ طورپر امیگریشن فراڈ کے متاثرہ شہری کو اسکی رقم واپس دلوائی جبکہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے مبینہ طور پر کینیڈا امیگریشن فراڈ کی رقم متاثرہ شہری کو واپس دلوادی ،ایف آئی حکام کے مطابق امیگریشن کنسلٹنٹ نے کینیڈا امیگریشن میں معاونت کے نام پر شکایت کنندہ اجمل خان سے 11 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ انکوائری اور تفتیش کے دوران مذکورہ رقم کامیابی سے برآمد کرکے متاثرہ شہری کو واپس کر دی گئی، جس سے اسے مالی ریلیف فراہم ہوا۔ جبکہ ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملزم یاسین خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 کی دفعات 3/4 کے تحت درج ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر ایک شہری کو بحرین کا ورک ویزا فراہم کرنے کے نام پر مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے طے کیے، جن میں سے 5 لاکھ 20 ہزار روپے پیشگی وصول کیے گئے۔ ویزے سے متعلق شبہات کے باعث شہری کو سفر کی اجازت نہ دی گئی اور بعد ازاں AHTC کے حوالے کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید