اسلام آباد (تنویر ہاشمی، کامرس رپورٹر) ڈریپ نے بڑا اقدام کرتے ہوئے وٹامنز، غذائی سپلیمنٹ اور بچوں کے دودھ سمیت 8اقسام کی مصنوعات کیلئے ضابطہ جاتی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کےمطابق ان مصنوعات میں وٹامن، غذائی سپلیمنٹ ادویاتی صابن، شیمپو اور شیر خوار بچوں کیلئے خصوصی دودھ سمیت دیگر مصنوعات شامل ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے عام استعمال کی صحت سے متعلق مصنوعات کی نگرانی کے دائرے میں لانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نظرثانی شدہ ضابطہ جاتی فریم ورک کے تحت نوٹیفکیشن میں شامل مصنوعات کی پاکستان میں تیاری یا مارکیٹنگ سے قبل متعلقہ رجسٹریشن، منظوری اور معیار کی جانچ کے تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔