• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

D8 تنظیم کا رکن ممالک مابین حلال تجارتی راہدای، سرمایہ کاری پلیٹ فارم قیام کا فیصلہ

اسلام آباد( رپورٹ ،تنویر ہاشمی ) ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم ڈی ایٹ نےرکن ممالک کے مابین حلال تجارتی راہداری کے قیام، ڈیجیٹل حلال مارکیٹ اور سرمایہ کاری پلیٹ فارم کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈی ایٹ تنظیم تجارت میں توسیع اور اقتصادی انضمام کے لیے جامع معاہدے یا طریقۂ کار کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے،ڈی ایٹ تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایمبسیڈرسہیل محمود نے کہا کہ ڈی ایٹ کے ترقی پذیر ممالک کے مابین تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسیع پیمانے پر فروغ دیاجاسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈونیشیا کے شہر تانگیرانگ میں واقع آئی سی ای بی ایس ڈی سٹی میں منعقدہ دوسرے ڈی۔8 بزنس فورم سے کلیدی خطاب میں کیا ،فورم میں نائیجیریا، پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیروں، انڈونیشیا میں آذربائیجان اور ایران کے سفیروں، سفارتی مشن کے نمائندوں اور رکن ممالک کی کاروباری برادری نے شرکت کی ، سہیل محمود نے کہا کہ موجودہ عالمی معاشی صورتحال میں ڈی ایٹ ممالک کو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کےلیے آگے آنا ہوگا اور قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا،فورم سے کاڈِن کے نائب چیئرمین آندی انزار چکرا وجایا؛ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے امور پر خصوصی مشیر زیلڈا وولان کارتیکااور انڈونیشیا کے وزیر تجارت کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے ڈائریکٹر جنرل جوہنی مارتھا نے خطاب کیا۔

اہم خبریں سے مزید