• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اچ او نے اغواء کر کے پاؤں پکڑنے، جوتا چاٹنے کیلئے کہا، منع کرنے پر تشدد کیا: وارڈن کا مقدمے میں مؤقف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے چکور نالے پر سڑک کی استرکاری کے دوران جھگڑے کے معاملے پر ڈائریکٹر سٹی وارڈنز کی مدعیت میں ریلوے پولیس اہلکاروں پر اغواء کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

مقدمے کے مدعی صائم عمران کا کہنا ہے کہ ناتھا خان تا پہلوان گوٹھ سڑک کی تعمیر کا کام 4 ماہ سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی وہاں ٹریفک مینجمنٹ کی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایس اچ او کینٹ اسٹیشن احسن رشید پولیس اہلکاروں کے ساتھ آئے اور مجھے مارا۔

صائم عمران نے درج مقدمے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجھے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں مجھے پاؤں پکڑنے اور جوتا چاٹنے کے لیے کہا گیا، منع کرنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا۔

مقدمے کے مدعی صائم عمران نے یہ بھی کہا ہے کہ تشدد سے میں بے ہوش ہو گیا تھا اور جب مجھے ہوش آیا تو میں عباسی شہید اسپتال میں تھا۔

قومی خبریں سے مزید