• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنفہ: ڈاکٹر سلیس سلطانہ چغتائی

صفحات: اُفق پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی۔

فون نمبر: 2237225 - 0300

زیرِ نظر کتاب کی مصنفہ کو مذہبی اسکالر بھی کہا جاسکتا ہےکہ انہوں نے ادبیات اور مذہبیات کے حوالے سے کئی کتب تصنیف کیں۔ چوں کہ صاحبِ مطالعہ خاتون ہیں، تو تحریروں میں علم کی فراوانی نمایاں نظر آتی ہے۔

زیرِ تبصرہ کتاب سیرتِ طیبہ ﷺ سے متعلق مقالات اور مضامین پر مشتمل ہے، جس کی تقریظ پروفیسر شعبۂ اسلامی تاریخ، جامعہ کراچی، ڈاکٹر سہیل شفیق نے لکھی ہے اور بقول اُن کے ’’یہ کتاب، درحقیقت سیرتِ طیبہؐ کے متنوّع اور ہمہ جہت پہلوؤں کا ایک جامع مرقّع ہے، جس میں قاری کو سیرت کے بنیادی مباحث سے لے کر حیاتِ نبویؐ کے اہم واقعات، اخلاقی اوصاف، معاشرتی اصول و ضوابط، سیاسی حکمتِ عملی اور معجزات تک ایک دل نشین اسلوب میں رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔‘‘ یہ کتاب دراصل مصنفہ کے اُن مضامین کا مجموعہ ہے، جو وقتاً فوقتاً مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہے ہیں۔

کتاب کے پہلے مضمون کا عنوان ’’سیرت کے معنیٰ اور مفہوم‘‘ اور آخری مضمون کا عنوان ’’رسول اللہ ﷺ کی حضرت ابوذرغفاریؓ کو وصیت‘‘ ہے۔ ویسے کتاب میں  مختلف موضوعات پر 89 مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ دیکھا جائے تو مذکورہ کتاب محض واقعاتِ سیرت کا بیان نہیں، بلکہ سیرتِ طیبہؐ کی فکری گہرائیوں کو عقلی استدلال کے ساتھ منور کروانے والی ایک بصیرت افروز کاوش ہے، جو عصرِ حاضر کے فکری مسائل اور جدلیاتی مباحث سلجھانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

مصنفہ کی دقیق نظر سیرتِ نبویؐ کے اہم واقعات کو نئی معنوی جہت عطا کرتی ہے، جب کہ نثر کا اسلوب سادہ مگر پُر تاثیر ہے، جس میں روانی اور جامعیت کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ کتاب کا اہم حصّہ معجزاتِ نبویؐ اور پشین گوئیوں پر مشتمل ہے، جہاں مختلف ایمان افروز واقعات کو نہایت سادہ اور مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ المختصر، سیرت النبیﷺ کے حوالے سے یہ کتاب ایک دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید