• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنف: فیروز ناطق خسرو

صفحات: 286، قیمت: 1200

ناشر: حلقۂ اربابِ تخلیق، کراچی۔

فون نمبر: 2442666- 0334

اس کتاب کے مصنّف کا اولین حوالہ شاعری ہے، مگر وہ ادیب اور ماہرِ تعلیم بھی ہیں۔ نیز، اسکوارڈن لیڈر بھی رہے۔ فیروز ناطق خسرو کا تعلق ایک علمی و ادبی گھرانے سے ہے، اُن کے والد ناطق بدایونی کا شمار اپنے عہد کے مستند اساتذہ میں ہوتا تھا۔ خُود خسروصاحب بھی قادر الکلام شاعر ہیں اوران کا شمار بھی موجودہ عہد کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔ اِن کی خُودنوشت ہمارے سامنے ہے۔ جس میں انھوں نے وہ انداز اختیار کیا ہے کہ مکالماتی آہنگ بھی ہے اور تہذیبی رنگ بھی۔

ان کی بعض تحریروں پر شاعری کا گمان ہوتا ہے۔ بقول پروفیسر سحر انصاری ’’فیروز ناطق خسرو کا شعرگوئی کا ملکہ ایسا ہے کہ اگر وہ چاہتے تو اپنی سوانح عُمری، منظوم صُورت میں بھی پیش کر سکتے تھے۔‘‘ نیز، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، پروفیسر جاذب قریشی، عرفان مرتضیٰ، ڈاکٹر ارشد رضوی، ثریا شاہد، شیخ طارق جمیل بھولا والا اور ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی نے بھی اپنے مضامین میں اس کاوش کو خُوب سراہا ہے۔

اس خُود نوشت کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ مصنّف نے ذاتی تاریخ کو قومی تاریخ سے جوڑا ہے، لیکن شعوری اندازمیں نہیں بلکہ فکری بہاؤ میں بس لکھتے چلے جاتے ہیں، چاہے وہ بدایوں کے پیڑوں کا ذکرہو یا خیرپور کے مشاعرے کا۔ یوں کہیے، یہ آپ بیتی ایک مہذّب، شائستہ انسان کی رُودادِ حیات ہے اور اُردو کی آپ بیتیوں میں ایک خوش گوار اضافہ بھی۔

سنڈے میگزین سے مزید