• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ رُوح و تن، یہ جان

ہر سانس تِرا احسان

ہے جینے کا ارمان

یا خالق یا ذی شان

شُکراً یا رحمان

مَیں عبد تِرا معبود

تُو غائب، مَیں موجود

تُو قائم لامحدود

تُو ہر پَل ہے نگران

شُکراً یا رحمان

ہے تجھ سے قائم آس

تو شہ رگ سے بھی پاس

ہم سب کو ہے احساس

تو ساتھ جو ہے ہرآن

شُکراً یا رحمان

ہر گام ہے خیر و شر

بس خیر سے دامن بھر

کردار کو اونچا کر

یہ اصل تِری پہچان

شُکراً یا رحمان

گر مقصد اچھے کام

اور وہ بھی صُبح و شام

تب ہوگا روشن نام

ہے جادہ یہ آسان

شُکراً یا رحمان

یہ خامہ ہے پہچان

مت اِس سے ہو اَن جان

یہ جینے کا سامان

خوش رہنے کا امکان

شُکراً یا رحمان

سنڈے میگزین سے مزید