• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوانی میں پیدل چلتے سیٹیاں و نامناسب جملے سننے پڑتے تھے: سیمی راحیل

سیمی راحیل---فائل فوٹو
سیمی راحیل---فائل فوٹو

پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے جوانی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سادہ لباس، حتیٰ کہ جینز اور ٹی شرٹ پہننے کے باوجود عوامی مقامات پر آوازیں کسنے اور سیٹیاں بجانے جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ایک انٹرویو میں اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ہے کہ میں سردیوں میں گھنٹوں پیدل چلا کرتی تھی، نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) سے جی او آر ون تک پیدل جاتی تھی، بعض لوگ دور سے سیٹیاں بجاتے یا نامناسب جملے کستے تھے۔

سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ جسمانی ہراسانی کے معاملے میں صورتحال مختلف تھی، ماضی میں کسی خاتون کو عوامی مقام پر چھونے کی جرأت کم ہی کی جاتی تھی، کیونکہ آس پاس موجود لوگ مداخلت کرتے اور ایسا کرنے والے شخص کو پکڑ لیتے تھے۔

اداکارہ نے اس رویے کی وجہ خوف، شرم اور غیرت کے احساس کو قرار دیا، جو ان کے خیال میں لوگوں کو بعض حدود پار کرنے سے روکتا تھا۔

 اداکارہ اس سے قبل بھی پاکستان میں بدلتے ہوئے سماجی رویوں پر بات کر چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید