روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حملے کیے جن میں یوکرین کی فوجی اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملوں میں کروز میزائلز اور ڈرونز کے ذخیرہ مراکز اور ڈیٹا مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا
روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ بحیرۂ اسود میں یوکرینی بندرگاہ کے قریب ایک مال بردار جہاز پر حملہ کیا گیا۔
روس کے مطابق جہاز کے ذریعے فوجی ساز و سامان منتقل کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب کیف کے میئر کے مطابق گزشتہ رات روسی فضائی حملے میں 1 شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ 1 طبی مرکز اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔