• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب میں شادی کے قابل نہیں رہی: کومل عزیز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی سابقہ اداکارہ و ماڈل کومل عزیز نے کہا کہ اب میں شادی کے قابل نہیں رہی، میری زندگی بہت سی دوسری خواتین کے لیے ایک سبق بن سکتی ہے۔

کومل عزیز خان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد کاروباری دنیا میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

حال ہی میں کومل عزیز خان اپنے وزن میں نمایاں اضافے کے باعث خبروں کی زینت بنیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔

پہلے دبلی پتلی دکھائی دینے والی اداکارہ کے جسمانی خدوخال میں تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں مسلسل تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا، جس میں چند مداحوں نے ان سے زیرِ گردش افواہوں کے بارے میں سوالات کیے۔

ایک مداح نے کومل سے سوال کیا کہ آپ شادی کیوں نہیں کر رہیں؟ آپ کی عمر زیادہ دکھائی دینے لگی ہے۔

اس پر سابقہ اداکارہ نے جواب دیا شاید میری شادی کی عمر گزر گئی ہے اور اب میں شادی کے قابل نہیں رہی، اب کچھ نہیں ہو سکتا لیکن میری زندگی بہت سی دوسری خواتین کے لیے ایک سبق بن سکتی ہے، جنہیں اپنا خیال رکھنا چاہیے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے کومل عزیز کو اداکار عدیل چوہدری سے شادی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اس تجویز پر اداکارہ نے کہا کہ عدیل چوہدری ایک بہترین اداکار اور اچھے انسان ہیں، تاہم میں کسی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔

ان کے مطابق میں نہیں چاہتی کہ میرے شوہر کے دوسری خواتین کے ساتھ قریبی تعلقات ہوں، کیونکہ خواتین کے ساتھ قربت اداکاروں کے پیشے کا ایک حصہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید