• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش اسکول معیاری تعلیم فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—اسکرین گریپ
وزیرِ اعظم شہباز شریف—اسکرین گریپ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش اسکول تعلیمی انقلاب لاتے ہوئے معیاری تعلیم فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیم اور صلاحیتیں نکھارنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوتھ اے آئی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت اہمیت کی حامل ہے اور اس اقدام سے طلبہ، اساتذہ اور نوجوان نسل کے لیے ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گوتھ اے آئی کی پاکستان کے لیے 4 ہزار مفت سبسکرپشنز کی فراہمی قابلِ تحسین ہے، یہ شراکت داری پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے عمل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے تعلیمی شعبے میں مزید بہتر مواقع تلاش کریں گے، طلبہ کی تعلیم اور صلاحیتیں نکھارنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دانش اسکولوں کے تعمیراتی کام میں معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان درسگاہوں میں طلبہ کو خوراک، رہائش، مفت یونیفارم اور جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید