• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی ہر ممکن کوشش کی، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

دوحا میں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ ایسے بھی لمحات آئے جب صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی لیکن ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران ثالثی میں قطر کی سفارتی کوششیں قابل قدر رہیں، خطے کی کشیدگی میں اضافہ روکنے کے لیے پاکستان اور قطر نے مل کرکام کیا۔

سینیٹر محسن نقوی نے مزید کہا کہ امن ایک ملاقات میں حاصل نہیں ہوتا، صبر، اعتماد اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطری وزیراعظم نے سوئس امن مذاکرات میں بغیر آرام 16 گھنٹے سے زائد کام کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم مثالی ہے، یہ معاہدہ جنگ کا نہیں امن کا معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کے لیے پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی۔

قومی خبریں سے مزید