کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس میں اہل خانہ کے وکیل جبران ناصر نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں جبران ناصر نے کہا کہ کمیشن کی کارروائی میں پولیس کی غفلت واضح ہوچکی، جو افسران تفتیش خراب کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے پتا چلا ہے کابینہ رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی، اجلاس کے بعد رپورٹ اہلخانہ کو فراہم کی جائے، اگر رپورٹ نہیں دی جاتی توعدالت سے رجوع کریں گے۔
میر رضا کیس کے وکیل نے مزید کہا کہ 15 اکتوبر کو کمیشن نے رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کی تھی۔
انہوں نے سندھ پولیس میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے سپر میڈیکل بورڈ کے قیام کو بھی مسترد کردیا۔