اسلام آباد ہائیکورٹ نے سونے کی اینٹوں کے بدلے 48 لاکھ روپے کی ادائیگی کی پیشکش پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
مسافر کے بیگ سے برآمد سونے کی اینٹیں واپس نا کرنے پر توہین عدالت کیس میں کسٹم کلکٹر کو شوکاز نوٹس کیا اور 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سونے کی اینٹوں کے بدلے 48 لاکھ روپے کی ادائیگی کی پیشکش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جس دفعہ کے تحت کارروائی کی گئی وہ ضبط شدہ اشیا کی فروخت اور حاصل رقم محفوظ رکھنے کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ مذکورہ دفعہ میں ضبط شدہ اشیا اسٹیٹ بینک کو دینے اور انہیں ناقابلِ واپسی قرار دینے کا ذکر نہیں، تسلی بخش وضاحت نہیں دی کہ ٹیکس دہندہ سونے کی قیمت کے فرق کا نقصان کیوں اٹھائے؟
عدالت عالیہ اسلام آباد نے معاملے کی مزید سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔