• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاقات معاملے پر رانا ثناء اور طارق فضل کے بیان میں فرق ہے، ترجمان اپوزیشن اتحاد

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی سے ملاقات کے معاملے میں رانا ثناء اللّٰہ اور طارق فضل چوہدری کے بیان میں فرق ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ محمود اچکزئی کے نام سے کون خوش نہیں، طارق فضل چوہدری نام لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے بیان میں فرق ہے، وفاقی وزیر کہتے ہیں اپوزیشن سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جہاں چاہتی ہے وہاں ملنے کو تیار ہیں جبکہ رانا ثناء کہتے ہیں ملاقات صرف وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری سمیت وزرا نے اتفاق کیا تھا کہ کانسٹیٹیوشن روم میں ملاقات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس ملاقات میں موجود تھا، جب دونوں اپوزیشن قائدین سے وزراء نے وعدہ کیا تھا، حکومت آزاد کشمیر، پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمان سے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئی۔

قومی خبریں سے مزید