• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، شہباز شریف نے اصلاحات کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا قرار دے دیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس گیپ پر قابو پانے کے لیے ایف بی آر کی استعداد کار میں مسلسل بہتر بہتری لائی جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ جاری اصلاحات ریاست کے وسیع تر مفاد میں ہیں، ان پر عمل ہر صورت میں جاری رہے گا، ایف بی آر میں بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپنے رویے اور کارکردگی میں بہتری لانے والے افسران اور عملے کو اصلاح کا موقع دیا جائے، بدعنوانی اور ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کے لیے ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ٹیکس وصولی کے شعبوں میں فیس لیس نظام کے نفاذ کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی تازہ ترین پیشرفت اور اب تک کے نتائج سے آگاہ کیا اور بتایا گیا کہ اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس گیپ کا تحمینہ جی ڈی پی کے 6 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد رہ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید