مہنگائی قابو کرنے کیلئے آئندہ ہفتے شرح سود اضافے کے بازاری تبصروں پر پاکستان اسٹاک اکیسچینج میں 100 انڈیکس منفی رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 453 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 65 ہزار 966 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 780 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بازار میں آئندہ ہفتے مانیٹری پالیسی اجلاس، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے میں سختی مانیٹری پالیسی رکھے جانے کی ہدایت اور مہنگائی کی بڑھتی لہر کے تبصروں پر سرمایہ کار محتاط رہے۔
حصص بازار میں آج 37 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 19 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 427 ارب روپے ہوگئی ہے۔