• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے بچایا گیا ہے، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے بچایا گیا ہے۔

ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے بچایا گیا ہے۔ ایران امریکا جنگ کے باعث گیس کی قلت سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہو رہی ہے، بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز بند کرنے کے لیے ای پی ایم ایس نصب کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ الیکٹرونک پاور مانیٹرنگ سسٹم سے متعلقہ ٹرانسفارمرز بند کیے جائیں گے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ای پی ایم ایس کے نفاذ سے بجلی چوری والے علاقوں میں فیڈر کے دیگر صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔

اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ 30 فیصد یا اس سے زائد لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، بجلی چوری کرنے اور بل ادا نہ کرنے والوں کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید