• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بناتے وقت مجھ سمیت کسی سے مشورہ نہیں کیا گیا، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت(فائل فوٹو)۔
شیر افضل مروت(فائل فوٹو)۔

تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جب اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کیا تو مجھ سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔ 

ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھ سے کیا بلکہ انہوں نے کسی سے مشورہ نہیں کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ہٹانے سے متعلق میں کیا بات کروں، میری ذاتی رائے ہے کہ جب آپ کسی کو عزت دو تو بعد میں بے عزت مت کرو۔ 

انھوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی ان کو ہٹاتی ہے تو یہ اچکزئی صاحب کی بےعزتی کرنے والی بات ہے، کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی کو مشورے دیتے ہیں کسی کو اپوزیشن لیڈر مت بناؤ، لیڈر بن جائے گا۔ 

شیر افضل مروت نے کہا کہ جب آپ جماعت میں کسی کو لیڈر نہیں بننے دیں گے تو پارٹی ایسے ہی رہے گی، ابھی تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن ہے اور سب چھپ رہے ہیں، اگر ایسے ہی فیصلے رہے تو پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید