• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کے اہلخانہ کا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دینے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر رضا کے اہلخانہ نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔ میر رضا کے والد کہتے ہیں رپورٹ کو راز رکھا تو پچھلے دوماہ ضائع ہو جائیں گے۔ وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ہم 12 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ کو خط لکھ چکے کہ رپورٹ والدین کو فراہم کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر رضا کے والد میر حسین علی نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی پر کمیشن حکومت نے بنایا، کیا پولیس اس قابل ہے کہ شفاف تفتیش کرسکے پولیس افسران پر فرد جرم عائد کرنے کی ضرورت ہے پولیس اس کیس کو خودکشی کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ اس کیس میں ثبوت تباہ کئے گئے ہیں ہم نے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہے کہ خاندان کو میر رضا عدالتی کمیشن کی رپورٹ دی جائے، کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے کیونکہ پولیس مسلسل کیس خراب کررہی ہے۔ سپر میڈیکل بورڈ کی تشکیل غیر قانونی ہوگی خودکشی ثابت کرنا ہدف نہیں ہے تو سپر میڈیکل بورڈ کیوں بنارہے ہیں وہ زیر غور نہیں لانا چاہتے کہ آئی کلاؤڈ تک کس نے رسائی حاصل کی۔ اس موقع پر وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کس کی پشت پناہی کی وجہ سے رپورٹ صیغہ راز میں رکھی جارہی ہے، حکومت اپنے آپ کو پولیس کی صف میں کھڑا نہ کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید