• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، مگر نوجوان ڈیجیٹل مہارتوں سے محروم

اسلام آباد(قاسم عباسی) آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، مگر نوجوان ڈیجیٹل مہارتوں سے محروم ہیں، پائیڈ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی برآمدات 3.8ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، نوجوانوں میں بے روزگاری 11فیصد سے زیادہ، صرف 16.4فیصد شہریوں کو کمپیوٹر کا مستند علم ، 70فیصد آبادی کی انٹرنیٹ تک رسائی ، مگر ڈیجیٹل نا خواندگی برقرار،دیہی خواتین، خصوصاً بلوچستان اور پختونخوا میں ڈیجیٹل محرومی شدید، تربیت، فری لانسنگ و سستے انٹرنیٹ کی تجاویز،مالی سال 2024-2025کے دوران پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات 3.8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، لیکن ڈیجیٹل مہارتوں کے سنگین فقدان کے باعث نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح بدستور 11فیصد سے زیادہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید