• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان میں بجلی کی خریداری کی قیمت کیلنڈر سال 2027 میں بڑھ کر 27.309 روپے فی کلوواٹ آور (یونٹ) تک پہنچ سکتی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ نے بجلی کے نرخوں کی آئندہ نظرثانی کے لیے بنیادی تخمینے کے تحت بجلی کی مجموعی خریداری کی لاگت 3.55 ٹریلین روپے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ تخمینے واپڈا کی سابقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں پر نظرثانی کے عمل کا حصہ ہیں، جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے متوقع ہے۔ اس عمل کے دوران نئے دور کیلئے بجلی نرخوں کے تعین میں استعمال نظرثانی شدہ بنیادی لاگت (ریفرنس کاسٹ) کا تعین کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف مقرر کیے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید