• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی علاقوں میں LPG کی قیمت 600 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 7200 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جہاں فی کلوگرام قیمت 600 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر مبینہ طور پر 7200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال تجارتی سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے باعث ایران سے ایل پی جی کی درآمدات معطل ہونے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق، پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں ایل پی جی تقریباً 500 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت لگ بھگ 6000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صنعت سے وابستہ نمائندوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر رسد میں رکاوٹیں برقرار رہیں تو آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید