ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں بروقت مذاکرات کیے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یورپ سے مغربی ایشیاء تک تمام اُمور پر بات چیت کی، جس میں لبنان، فلسطین، یوکرین اور یمن کے معاملات بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ گفتگو میں اقتصادی اور جوہری تعاون کو وسعت دینے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران اور روس نے کبھی بھی اتنے قریبی انداز میں کام نہیں کیا جتنا کہ اب کر رہے ہیں۔