• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال پہلے فیصلہ کر چکی کہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کروں گی: حریم فاروق

حریم فاروق---فائل فوٹو
حریم فاروق---فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ اور فلم ساز حریم فاروق نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 10 سال پہلے ہی فیصلہ کر چکی کہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کروں گی۔

اداکارہ حال ہی میں اپنی فلم ’منگو جٹ‘ میں اداکار فیصل قریشی کے ساتھ نظر آئی ہیں، پنجابی زبان میں بننے والی اس فلم کی تشہیر کے لیے اداکارہ نے مختلف تقریبات میں شرکت کی۔

حالیہ انٹرویو میں حریم فاروق نے تنقید اور ٹرولنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 10 سال پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں، میں اس کی پرواہ نہیں کروں گی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ناقدین ہوں یا سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والے، وہ آپ کے پیچھے پڑے رہیں گے، لیکن ان کی باتوں کے بارے میں سوچتے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

حریم فاروق نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کیے گئے تبصرے نہیں پڑھتی بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے کام پر توجہ دینے کو ترجیح دیتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید