• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف کا آج پشاور کا 1 روزہ دورہ ملتوی

وزیر اعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا پشاور کا 1 روزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو صوبے کی سیکیورٹی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جانی تھی۔

دورے کا مقصد خیبر پختون خوا کی صورتِ حال کا جائزہ لینا تھا اور صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ وزیرِ اعظم کا صوبائی دارالحکومت پشاور کا پہلا دورہ تھا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی کابینہ کے بعض دیگر وزراء کو بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ اس دورے پر روانہ ہونا تھا۔

قومی خبریں سے مزید