• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول وسیم عباس کے دیگر بہن بھائی بھی یتیم خانے میں زیر کفالت تھے

ملتان میں 15سال کے یتیم بچے وسیم عباس کو کار سے کچل کر قتل کرنے کے واقعہ کے حوالے سے ریکارڈ کے مطابق ملتان کے غیر رجسٹرڈ یتیم خانے میں اس وقت 122 بچے زیر کفالت ہیں۔ 

مظفرگڑھ سے اہلخانہ کے مطابق وسیم کا بھائی، کزن اور چھوٹی بہن بھی یتیم خانہ میں زیر کفالت تھی۔ اہلخانہ کے مطابق وسیم عباس کی بہن کو بھی چند ماہ کے لیے وہاں رکھا گیا تھا۔ 

 اہلخانہ کے مطابق وسیم کے قتل کے بعد چھوٹے بھائی اور کزن کو گھر لے آئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں 15 سال کے لڑکے وسیم کو بااثر ملزمان نے گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کردیا تھا۔

ملزمان نے قتل کو حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم مختلف زاویوں سے سامنے آنے والی ایک سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز نے ثابت کیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ظالمانہ انداز کا قتل تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید