• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتِ پنجاب کا جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی لگانے کا فیصلہ

حکومتِ پنجاب نے جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لاہور سے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق خفیہ کیمروں اور ریکارڈنگ آلات سے لیس عینک، پین، گھڑیوں اور دیگر ڈیوائسز پر مکمل پابندی ہو گی۔ 

ترجمان کے مطابق خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال اور خرید و فروخت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

ترجمان کے مطابق فیصلہ حکومتِ پنجاب نے شہریوں کی نجی زندگی اور ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے کیا۔ خواتین اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جاسوسی کے آلات پر پابندی کا فصلہ کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق جاسوسی کے آلات کے ذریعے ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق خفیہ کیمروں سے لیس روزمرہ استعمال کی اشیاء کے غیر قانونی استعمال پر سخت سزا ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید