فیصل آباد میں بیوی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مطابق بیوی کی جانب سے خلع کے دعوے پر ملزم نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے بلیک میل کیا۔
این سی سی آئی اے سے حکام کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی مدعیہ کی درخواست پر ملزم کو قصور سے گرفتار کیا گیا۔